7 ستمبر، 2016، 12:38 PM

حکومت پر تنقید غداری کے زمرے میں نہیں آتی

حکومت پر تنقید غداری کے زمرے میں  نہیں آتی

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ حکومت پر تنقید کی وجہ سے کسی پر غداری یا ہتک عزت کا مقدمہ درج نہیں کروایا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ حکومت پر تنقید کی وجہ سے کسی پر غداری یا ہتک عزت کا مقدمہ درج نہیں کروایا جاسکتا۔ اطلاعات  کے مطابق ایک این جی او کی جانب سے بغاوت کے قوانین کے غلط استعمال سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہندوستانی سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ 'کسی کی جانب سے حکومت پر تنقید کرنا بغاوت یا ہتک عزت کے قوانین کے ذمرے میں نہیں آتا، ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کی دفعہ 124 (اے) (بغاوت) عائد کرنے کے لیے رہنما اصولوں کی ضرورت ہے۔مذکورہ درخواست کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ پراشانت بھوشن نے کہا کہ بغاوت/غداری ایک سنگین جرم ہے اور اس کے قوانین کو انتہائی غلط انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔این جی او کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سلیبرٹیز، سرگرم کارکنوں اور طلباء کے خلاف غداری کے مقدمات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی حالیہ مثال مسئلہ کشمیر پر مباحثے کی وجہ سے ایمنسٹی انڈیا پر بغاوت کا مقدمہ درج ہونا ہے۔مزید کہا گیا کہ 2014 میں ہندوستان میں بغاوت کے کُل 47 کیسز درج ہوئے اور ان مقدمات کے سلسلے میں 58 افراد کو گرفتار کیا گیا، تاہم حکومت کی جانب سے صرف ایک کیس میں سزا دی گئی۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ہندوستان میں غداری کے کم از کم 2 ہائی پروفائل مقدمات درج کروائے گئے تھے، جن میں سے ایک ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا اور دوسرا ایک ہندوستانی سلیبریٹی رامیا کے خلاف درج کروایا گیا۔ سپرم کورٹ نے واضی کردیا ہے کہ حکومت پر تنقید غداری نہیں ہے۔

News ID 1866749

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha